سماجی انصاف کا ”عالمی دن ‘‘، بھارت میں مسلمان و دیگر اقلیتیں انصاف سے مسلسل محروم
کل دنیا بھر میں” سماجی انصاف ”کا عالمی دن منایا گیا تاہم دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی حالت زار بدستور ابتر ہے اور اکثریتی ہندو طبقے کی طرف سے انہیں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مساوات سماجی انصاف کی بنیاد ہے، تاہم مودی کے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں ، دلتوں اور سکھوں کو بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔بھارت میں ادارہ جاتی تعصب کا سامنا کرنے والی اقلیتوں کے لیے عالمی یوم سماجی انصاف کوئی معنی نہیں رکھتا اور بھارت کو یہ دن منانے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ وہ ملک میں موجود اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق سے بھی مسلسل انکار کر رہا ہو۔
مودی کی زیر قیادت بھارت میں مسلمانوں، مسیحی برداری، دلتوں اور سکھوں پر حملوں میں پریشان حد تک اضافہ ہواہے اور ہندوتوابلوائیوں کی طرف سے نفرت انگیز اقدامات نے بھارت میں اقلیتوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے ۔
مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عالمی برادری بھی بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور انسانی حقوق کے سنگین پامالیوں پر خدشات کااظہار کر رہی ہے ۔بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں