بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم : باجماعت نماز پڑھنے پر 12 مسلمان گرفتار

بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم : باجماعت نماز پڑھنے پر 12 مسلمان گرفتار

نئی دلی:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاوں میں باجماعت
نما زادا کرنے پر پولیس نے 12مسلمانوں کوگرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مسلمانوں کی ایک مکان میں باجماعت نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقامی لوگوں کی طرف سے ایک خالی مکان کو کئی ہفتوں سے مبینہ طور پر عارضی مسجد کے طورپر استعمال کرنے کی اطلاع دینے بعد مقدمہ درج کیا ہے ۔
گرفتار تمام12 افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد عدلت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ خالی مکان حنیف نامی شخص کا ہے اور اسے عارضی طور پر نماز جمعہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
کانگریس لیڈر ڈاکٹر شما محمد نے 12 افراد کے خلاف پولیس کی امتیازی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا ہے کہ اتر پردیش پولیس نے بریلی میں 12 مسلمانوں کو اپنے ہی گھروں میں نماز ادا کرنے پر گرفتار کیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ان مسلمانوں کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ؟ انہوں نے کون سا قانون توڑا ؟انہوں نے کہا کہ یوپی پولیس اپنے ہی شہریوں کو ان کے گھروں میں نماز پڑھنے پر خوفزدہ کرنے میں مصروف ہے۔


یہ اہم ویڈیوبھی دیکھیں