بھارت :بہار میں ہندوتوا ہجوم نے مسلمان تاجر کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
بھارت :بہار میں ہندوتوا ہجوم نے مسلمان تاجر کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
پٹنہ :بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے ایک مسلمان کپڑا فروش محمد اطہر حسین کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بھٹا پرمیں اطہرحسین پرحملہ اس وقت کیا گیا جب ہندو انتہاپسندوں نے اس سے اس کے مذہب کے بارے میں پوچھا۔
گگن دیوان گاوں کا رہائشی اطہرحسین 5 دسمبر کو گھر واپس جا رہا تھا کہ اس کی سائیکل خراب ہو گئی۔ مرمت کی دکان کی تلاش کے دوران اسے ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے روکا اوراسکے نام، مذہب اورپیشے کے بارے میں پوچھا۔ اس کی مسلمان شناخت ظاہر ہونے پر حملہ آوروں نے اسے گرم سلاخ سے مارا، اس کے کان کاٹ دیے اور اس کے18000روپے لوٹ لیے۔
اطہرحسین کا ابتدائی طور پر ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں علاج کیا گیا اور بعد میں اسے نوادہ صدر اسپتال اور پاواپوری وی آئی ایم ایس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
