سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مودی حکومت کا بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب
سکھوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی مودی سرکار کا بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام کی مذموم سازش ناکام اور بے نقاب ہوئی ہے۔
عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی گروہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دیاہے۔ لارنس بشنوئی کا مجرمانہ نیٹ ورک بیرون ِملک ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ بشنوئی گینگ تارکین وطن سے بھتہ خوری ، انہیں ڈرانے دھمکانے اور قتل میں ملوث ہے اور اسکے بھارتی حکومت سے مبینہ روابط ہیں۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام کا کہناہے کہ بھارت نے بشنوئی گینگ کی مدد سے نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی ۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پبلک سیفٹی کے وزیر گیری آنند سنگھری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی نامزدگی سے اثاثے ضبط کرنے اور جرائم کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔
واضح رہے کہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور بھتہ خوری پر بات کرنے پرایک ریڈیو اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پنجابی، ہندی ریڈیو اسٹیشن پر 29ستمبر کی درمیانی شب مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سمیت دیگر وارداتوں کے کیسز مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے ہیں۔
مودی حکومت اپنی آمرانہ طرز حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے بیرون ملک بھی سکھوں سمیت اقلیتوں کی آواز خاموش کرنے میں مصروف ہے۔مودی حکومت امن کے بجائے عالمی سطح پر ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں