دنیا بھر میں آج کشمیری یوم شہدا کشمیر منا رہے ہیں

 دنیا بھر میں آج کشمیری یوم شہدا کشمیر منا رہے ہیں


دنیا بھر کے کشمیریوں کی جانب سے 13 جولائی 1931 میں شہید ہونے والے 22 شہدا کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج   یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ ان ہی 22 شہداءکی قربانیوں کا تسلسل ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی جرات، حوصلے، قربانیوں کو سلام پیش کرتاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے کشمیر پر کہا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے، پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں