بھارت میں ہندوتوا انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، توڑ پھوڑ، علاقے میں کشیدگی

،بھارت میں ہندوتوا انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، توڑ پھوڑ

علاقے میں کشیدگی

 

پٹنہ: بھارت میں ایک اور ہندو انتہا پسندی کے واقعے میں ہندوتوا انتہا پسندوں نے بی جے پی حمایت یافتہ جے ڈی (یو) کے زیر کنٹرول ریاست بہار میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چمپارن ضلع کے منگلپور گاؤں میں ہندوتوا انتہا پسندوں کے مسجد میں گھسنے اور مذہبی املاک کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی، جس سے مقامی مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ پیدا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں ٹوٹی ہوئی جائے نمازیں، پنکھے اور بکھری ہوئی لائٹس دکھائی دے رہی ہیں۔

اس واقعے کی وجہ سے مقامی مسلم کمیونٹی میں شدید مذمت اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ مذہبی مقام کی بے حرمتی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو سنبھالنے کے لیے گاؤں میں اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہار حکومت اور پولیس سے سوال کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور مزید بدامنی کو روکا جائے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں مذہبی اقلیتیں نہ صرف غیر محفوظ ہیں بلکہ کئی واقعات میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے حکومتی سر پرستی میں مذہبی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ مار پیٹ ، جلاو گھراو اور انکی عبادت گاہوں کو نقصان پہچانے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔حکومت کی سرپرستی میں اس قسم کے واقعات کے پیش نظر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو نہ صرف بھارتی حکومت کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی اشد ضرورت ہے بلکہ بھارت میں بڑھتی ہوئی ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو بھارت میں ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں