ممبئی :چیریٹی اسٹال کا مسلم خاتون کو ہندوتوا نعرہ نہ لگانے پر کھانا دینے سے انکار
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک ہسپتال کے باہر لگائے گئے چیریٹی اسٹال پرمنتظمین نے ایک مسلم خاتون کو جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر کھانا دینے سے انکار کردیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی سوشل میڈیاپروائرل ویڈیو میں اسٹال کے منتظم کو خاتون کو کھانا لینے کیلئے پہلے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ منتظم مسلم خاتون کو کہتاہے کھانا لینا ہے تو جے شری رام کا نعرہ لگائو نہیں تو لائن سے باہر نکل جائو کھانا نہیں دیاجائیگا۔
یہ واقعہ جربائی واڈیا روڈ پر ٹاٹا ہسپتال کے قریب پیش آیا۔ یہ اسٹال ایک این جی او نے مریضوں
اور تیمارداروں کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے لگایا تھا۔جیسے ہی اسٹال پر موجود شخص کو ویڈیو ریکارڈ کئے جانے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے فوری طورپر ریکارڈنگ بند کرنے کو کہا ۔
دو حصوں پر مشتمل اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 3لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا ہے اور سینکڑوں لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا ہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔
یہ ویڈیو بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جاری نفرت انگیز اور امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے ۔ بھارت میں مسلمان انتہائی پسماندگی کا شکار ہے اور انہیں انکے تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ بھارت میں آئے روز ہندوتوا بلوائیوںکی طرف سے کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی اور سماجی اورمعاشی بائیکاٹ کے اعلانات کئے جاتے ہیں
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں