فلائی دبئی کی پرواز میں مبینہ طور پر پائلٹس کےدرمیان جھگڑے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق کو پائلٹ نےپائلٹ پر چاقو سےحملہ کیا اورطیارے کو کریش کرنے کی کوشش کی، کوپائلٹ کا تعلق عمان سے تھا، جس سےسعودی حکام نےتبوک میں پوچھ گچھ کی،واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں،ابتدائی طور پر اسے ممکنہ دہشت گردی کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔
فلائٹ ریڈارکےمطابق طیارے نےپہلےعمومی ہنگامی صورتحال کا کوڈ 7700 اوربعد میں ممکنہ غیرقانونی مداخلت کاکوڈ 7500 جاری کیا،جس سے ہائی جیکنگ کا خدشہ پیدا ہوا۔
تبوک ایئرپورٹ انتظامیہ کےمطابق طیارےکےپائلٹ اورمعاون پائلٹ زخمی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیاگیا،متبادل طیارےکا انتظام کرنے کےسلسلے میں فلائی دبئی سے رابطے میں ہیں۔
فلائی دبئی انتظامیہ کےمطابق پروازتبوک ایئرپورٹ پربحفاظت لینڈ کرگئی،تمام مسافر محفوظ اور انکی موجودگی کی تصدیق کردی گئی ہے،پرواز میں 150 سے زائد اسرائیلی شہری سوار تھے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں