ممبئی :انتظامیہ نے دو تاریخی مساجد ، مسلمانوں کے سینکڑوں گھرمسمار کر دیے
پولیس نے احتجاج کی پاداش میں 50سے زائد مسلمان گرفتار کر لیے
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشتر کے دارلحکومت ممبئی کے علاقے باندرہ ایسٹ میں انتظامیہ نے انسدادِ تجاوزات مہم کی آڑ میں دو تاریخی مساجد اور مسلمانوں کے سینکڑوں کچے مکانات مسمار کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں70تا 80برس پرانی دو مساجد کے علاوہ سینکڑوں کچی بستیاں گرا دی گئیں۔انہدام کے خلاف مقامی رہائشیوں اور مسلم کمیونٹی کے افراد نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔
پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے پچاس سے زائد مسلمان گرفتار کر لیے جہاں مزید کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں