مودی دنیا کے آزاد میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نےبھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دی

 

مودی دنیا کے آزاد میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نےبھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دی


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میرا سوال لینے سے انکار کر دیا اور میں اس کی توقع نہیں رکھتی تھی: خاتون صحافی کا ایکس پر بیان —فوٹو: ایکس

ناروے میں خاتون صحافی نے دنیا کے آزاد میڈیا کے سوالوں کا سامنا نہ کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا۔

اوسلو میں ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی صحافی کا سوال نظر انداز کرکے چلے گئے۔

ہیلے لِنگ نامی خاتون  صحافی  نے ایک بار پھر مودی پر سوال داغا ، لیکن لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا۔

 بھارتی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی صحافی اور حکام کے درمیان بنیادی حقوق اور میڈیا آزادی کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ جب بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تو ناروے بھارت پر کیسے اعتماد کرے؟ وزیراعظم مودی آزادانہ سوالات کب لیں گے ؟

ترجمان 'اگلا سوال' کہہ کر دوسرے صحافی کا سوال سننے لگے ، جواب نہ ملنے پر صحافی ہال سے باہر چلی گئیں۔

بعد ازاں خاتون صحافی  نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میرا سوال لینے سے انکار کر دیا اور میں اس کی توقع  نہیں رکھتی تھی۔

ہیلے لِنگ  نے کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ناروے پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 157ویں نمبر پر ہے، جہاں وہ فلسطین، متحدہ عرب امارات اور کیوبا جیسے ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نےکہا کہ جن طاقتوں کے ساتھ ہم تعاون کرتے ہیں، ان سے سوال کرنا ہمارا فرض ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں