کینیڈین انٹیلی جنس نے بھارت پر کینیڈا میں خفیہ مداخلت کے الزامات عائد کر دیئے
کینیڈین انٹیلی جنس نے تہلکہ خیزرپورٹ جاری کرتے ہوئے بھارت پر کینیڈا میں خفیہ مداخلت اور اثرورسوخ کے الزامات عائد کر دیئے ہیں ۔
کینیڈین انٹیلیجنس رپورٹ 2025 کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خالصتان تحریک قانونی سیاسی سرگرمی ہے۔ رپورٹ نےبھارت کو غیرملکی مداخلت کرنے والےاہم ممالک میں شامل کیا ہے اور کہا کہ بھارت نے خفیہ طور پر کینیڈین سیاستدانوں، صحافیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، بھارت نےنگرانی اور جبر پر مبنی حربے استعمال کیےتا کہ تنقید کو دبایا جا سکے اور خوف پیدا کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق خالصتان علیحدگی پسندی کی حمایت کینیڈا میں خالص قانونی سیاسی سرگرمی ہے، بعض کینیڈین پُرامن طریقے سے خالصتان علیحدگی پسند تحریک کی جائزحمایت میں مہم چلاتے ہیں، غیر پُرتشدد خالصتان حمایت کو کینیڈین قانون کے تحت دہشت گردی نہیں سمجھا جاتا، خطرات میں بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیمیں، بھارتی حمایت یافتہ بشنوئی گینگ شامل ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت برسوں سے خود کو دہشتگردی کا شکار ظاہر کرتا رہا، مگر اب خود غیر ملکی مداخلت کے الزامات کی زد میں ہے،کینیڈا کی انٹیلی جنس رپورٹ نے بھارتی بیانیے پر سوالات اٹھا دیے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں