بھارت: پولیس نے ہمارے بچوں کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا، والدین

 بھارت: پولیس نے ہمارے بچوں کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا، والدین

مدھیہ پردیش میں ریلوے پولیس نے 155 مسلم طلبا دوران سفر حراست میں لیے تھے


بھوپال: مدھیہ پردیش کے علاقے کٹنی میں ریلوے پولیس کی طرف سے حراست میں لیے گئے 155 مسلم طلباء کے والدین نے کہا ہے کہ انکے بچوں کو محض مسلمان ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا اور انکی رہائی میں ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چھ سے پندرہ سال کی عمر کے یہ بچے بہار سے مہاراشٹرا اور کرناٹک کے اسکولوں اور مدارس جا رہے تھے جب انہیں 11 اپریل کو روکا گیا، بعد ازاں انہیں جبل پور اور کٹنی میں تقریباً دو ہفتے تک زیر حراست رکھا گیا۔حراست میں لیے گئے بچوں کے والدین نے کہا کہ ریلوے پولیس نے فرقہ وارانہ تعصب سے کام لیتے ہوئے بچوں کو ان کی مذہبی شناخت کی وجہ سے حراست میں لیا اور بعدازاں انکی رہائی میں بلا وجہ تاخیر کر تی رہی ۔

انہوں نے اپنے بچو ں کی بلا وجہ حراست کو سراسر انتقامی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں