بھارت: اتر پردیش میں ہندوتوا غنڈوں کی جانب سے 3 مسلمانوں پر شدید تشدد
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں ہندو توا غنڈوں کی جانب سے 3مسلمان نوجوانوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غنڈو ں نے مسلم نوجوانوں پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر تشدد کیا ۔ واقعہ ضلع متھرا کے علاقے چھاتا میں پیش آیا ۔مسلم نوجوان ایک گاڑی میں سوار تھے ۔ ہند و توا غنڈوںنے انکی گاڑی روکنے کے بعد انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں غنڈوں کو مسلم نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی بنا پر انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی مبصرین نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں