مدھیہ پردیش :”وندے ماترم‘ ‘گانے سے انکار پر مسلم کونسلروں کیخلاف مقدمہ درج

 

مدھیہ پردیش :”وندے ماترم‘ ‘گانے سے انکار پر مسلم کونسلروں کیخلاف مقدمہ درج



بھوپال :بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں وندے ماترم سے انکار پر کانگریس سے تعلق رکھنے والی دو مسلم کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبینہ اقبال خان اور فوزیہ شیخ نامی مسلم کونسلروں نے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس کے بھارت کا قومی گیت ”وندے ماترم“ گانے سے انکار کیا ۔

یہ واقعہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو پیش آیا ہے۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے اس دوران مسلم مخالف نعرے لگائے اور مسلم کونسلروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”اگر آپکو بھارت میں رہنا ہے تو وندے ماترم گانا ہوگا۔”

پولیس نے بی جے پی کے کونسلروں کی شکایت پر بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعات کے تحت مسلم کونسلروں کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔ایف آئی آر کے اندراج سے قبل دونوں کونسلروں سے دو روز تک پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔ یاد رہے کہ وندے ماترم کے کچھ الفاط اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں