بھارتی دارالحکومت سے روزانہ درجنوں افراد لاپتہ،شائننگ انڈیا کی سیاہ حقیقت بے نقاب
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے روزانہ درجنوں افراد لاپتہ ہورہے ہیں جس سے” شائننگ انڈیا “کی سیاہ حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ مودی حکومت کی جانب سے انتہا پسندی کو ہوا دیکر اپنے اقتدارکو مضبوط کرنے کی پالیسی کو اختیار کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند مودی کی کرپٹ حکومت میں روزانہ درجنوں مرد و خواتین کا لاپتہ ہونا ”شائننگ انڈیا“ کے مضحکہ خیزدعووں کا پول کھول رہا ہے۔
بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“ نے ریاستی مشینری کی ناکامی کا پول کھول دیا۔ اخبار کے مطابق جنوری 2026کے پہلے15روزمیں بھارتی دارالحکومت دہلی سے 509خواتین سمیت 807افراد لاپتہ ہوئے جن میں 191 کم عمر بچے بھی شامل ہیں اور دہلی خواتین اور بچوں کیلئے مکمل طورپر غیرمحفوظ ہوگیاہے۔ گزشتہ برس بھی دہلی سے ساڑھے24 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوئے تھے جن میں 60 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں۔
بھارت کو عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث گزشتہ برسوں میں” ریپ کیپٹل آف دی ورلڈ“ بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے غیر حقیقی دعووں کو بھارت میں خواتین اور کمزور طبقات کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم نے مضحکہ خیز ثابت کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتا ہواتشدد اور انسانی حقوق کی پامالیاں ریاستی نگرانی اور ادارہ جاتی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں