بھارت، اڈیسہ: ہندو توا غنڈوں کی جانب سے چرچ میں داخل ہو کر عیسائیوں پر تشدد ، عبادت سے زبردستی روکا گیا
بوبینشور:بھارتی ریاست اڈیسہ کے ضلع نبرنگ پور کے کپینا گاﺅں میں ہندو توا ہجوم نے ایک چرچ میں داخل ہو کر قبائلی مسیحی برادری کے افراد کو مارا پیٹا اور عبادت سے زبردستی روکا۔
ہجوم نے لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے عیسائیوں کو دھمکیاں دیں کہ اگر انہوں نے اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھیں تو چرچ کو منہدم کر دیا جائے گااور انہیں گاﺅں سے نکال دیا جائے گا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ جب عیسائیوں نے سوال کیا کہ انہیں مذہبی رسومات ادا کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے تو انتہا ہسند ہندوتوا غنڈوں کی جانب سے انہیں وہاں سے زبردستی نکال دیا گیا اور
عیسائی نوجوانوں 17سالہ جالا دھرسانتا اور 20سالہ موہن کو شدید تشدد کا نشا بھی بنایا جبکہ اس موقع پر پولیس نے قانونی کاروائی کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں