دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت، فیصلہ ملتوی


دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت، فیصلہ ملتوی


 دہلی ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو یاسین ملک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یاسین ملک  ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت این آئی اے کی درخواست پر تھی، جس میں انہوں نے یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔ عدالت میں بحث ہوئی اور دونوں طرف کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے۔

یاسین ملک نے عدالت میں کہا کہ بار بار سماعت کی تاریخیں لی جا رہی ہیں جس سے مقدمے کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ وہ اپنے موقف کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

مقدمہ کی سماعت پرعدالت نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا، تاہم این آئی اے کو مزید وقت دیتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ کیس کی اگلی سماعت  22 اپریل 2026 کو ہوگی۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں