بھارت میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
چندی گڑھ: بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیری طلباء، تاجروں کو ہراساں کیے جانے اور ڈرانے و دھمکانے کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتر صورتحال کی وجہ سے بہت سے کشمیری طلباءاور تاجر واپس مقبوضہ جموں وکشمیر لوٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تازہ واقعہ ریاست ہریانہ کے ضلع فتح آباد میں پیش آیا جہاں ایک کشمیری شال فروش پر حملہ کیا گیا اور اسے ہندو نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہندو توا غنڈہ کشمیری نوجوان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اسے ”وندے ماترم“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کر رہا ہے۔
جب کشمیری دکاندار نے مذکورہ نعرہ لگانے سے انکار کیا تو اسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں