برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے کہا ہے کہ خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
پرم جیت سنگھ پما مقتول ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی ہیں۔ پرم جیت سنگھ پما کو یوکے انٹیلیجنس نے حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطرے کی وارننگ برطانیہ کی پریمیم انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 5 نے دی ہے۔ پما کو خطرہ اس قدر سنگین ہے کہ وہ ساؤتھ آل میں اپنے گھر میں نہیں رہتے۔ خطرات کے سبب پما کو رہائشی مقام بھی کسی سے شئیر کرنے کی اجازت نہیں۔
گزشتہ دنوں پرم جیت سنگھ پما کی مودی کے حامیوں سے تکرار بھی ہوئی تھی۔
برطانوی ہوم آفس کے مطابق برطانوی سکھ معاشرے کی مضبوطی میں بہت بڑا حصہ ڈالتے ہیں، سکھوں کی حفاظت دوسرے شہریوں کی طرح ہماری اولین ترجیح ہے۔
سینئر بھارتی سفارتکار سمنت کمار گوئل نے 2015 میں پما سے ملاقات کرکے مالی فوائد کے بدلے تحریک سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔ پما نے بھارتی سفارتکار کی ملاقات اور پیشکش کے حوالے سے یوکے انٹیلیجنس کو اطلاع دی تھی۔
متعدد بار بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے پما نے 2000 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں