مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ کر دیا۔
عینی شاہدین اور رپورٹوں کے مطابق تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر دھاوا بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق 63برس کی امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن کو بھی تشدد کا نشانہ بن گئیں جو وہاں کوریج کررہی تھی۔
صحافی ہیڈی لیوائن کے مطابق حملہ آور نے پتھر برسائے، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور انیہں زمین پر گرا کر لاٹھیاں ماریں اور لاتیں برسائیں۔
ان کے کیمرے اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیاحتیٰ کہ انہیں فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں اور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
