مشرق وسطیٰ میں سعودی قیادت میں نیا اتحاد، پاکستان بھی شامل


مشرق وسطیٰ میں سعودی قیادت میں نیا اتحاد، پاکستان بھی شامل

مشرق وسطی میں سعودی عرب کی  قیادت میں ایک نیا تشکیل پایا ہے جس میں قطر ترکیہ مصر اور  پاکستان شامل ہیں۔ 

امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ جنگ نے خلیجی ریاستوں کو شدید نقصان پہنچایا، ان کی برآمدات اور سلامتی کا احساس متاثر ہوا۔ 

خلیج تعاون کونسل سے باہر ایک نیا گروپ تشکیل پایا ہے جس میں سعودی عرب، قطر اور غیر خلیجی ممالک مصر، پاکستان اور ترکیہ شامل ہیں۔

اسرائیلی رپورٹس اس اتحاد کو توسیع پذیر "اسلامک نیٹو" قرار دے رہے ہیں، جو خلیجی تعاون کونسل  کے دائرے سے باہر تشکیل پا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی بلاک کی نئی صف بندی میں امارات واضح طور پر الگ تھلگ ہے اور اتحاد میں یو اے ای کی  غیر موجودگی نمایاں ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں