امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر فضائی حملے،کئی شہروں میں دھماکوں کے نتیجے میں مزید تین افراد جاں بحق

امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر فضائی حملے،کئی شہروں میں دھماکوں کے نتیجے میں مزید تین افراد جاں بحق





ایرانی سپریم لیڈر کےمشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ حملے مزید دو سے تین روز تک جاری رہے تو ایران بھی طبل جنگ بجا دے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نےکہا ہے کہ مذاکرات اور جنگ ساتھ ساتھ چلنے کی پالیسی اب ختم ہو چکی ہے،اگر امریکی حملے مزید دو سے تین روز جاری رہے تو ایران بھی طبلِ جنگ بجا دے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے اپنے بیان میں کہا آبنائےہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونےتک ایران کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، پورا ایران اس وقت ایک ساتھ دشمن کےخلاف کھڑا ہے،تہران سے لےکرجنوب تک ملک کا ہرحصہ یکساں اہمیت رکھتا ہے،اگر شہریوں اور انفراسٹرکچر پرحملے کیے گئے تو اسکا زیادہ سخت جواب ہوگا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پہلے سے کہیں زیادہ متحد، پرعزم اور دشمن کو سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

 ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا۔

ایرانی میڈیا نے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں شہید ہونے والے آٹھ افراد کی تصاویر جاری کر دی ہیں، جن میں چار مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں