بھارت: بہارمیں ہندوتوا رہنماؤں کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر


بھارت: بہارمیں ہندوتوا رہنماؤں کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر


پٹن: بھارتی ریاست بہار کے شہر گیا میں ہند وتوا رہنماؤں نے ایک پروگرام کے دوران مسلمانوں کے خلاف انتہائی نفرت انگیز اور توہین آمیز بیانات دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بیانات ’’ ویر ہندو وجئے ہندو ‘‘ کے بینر تلے منعقدہ ایک خود دفاعی تربیتی پروگرم کے دوران دیے جو سترہ جون کو منعقد کیا گیا تھا۔

پروگرام کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔ ویڈیومیں ہندوتوا رہنماؤں کو مسلمانوں کے خلاف انتہائی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔

ایک مقرر نے کہا کہ ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے سوروں کا استعمال کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف ’’ لو جہاد اور مذہبی تبدیلیوں‘‘ سے متعلق الزامات لگائے ۔ ہند وتوا رہنماؤں کی نفرت انگیز تقاریر سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں اور سماجی حلقوں میں تشویش کی شدید لہر دوڑھ گئی ہے ۔
 
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے ان بیانات کو نفرت انگیز قراردیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا کہ اس طرح کی اشتعال انگیز زبان بھارت میں مذہبی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے جس کے منفی اثرات  مسلمانوں پر مزید پڑیں گے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں