پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ”را“ کا مکروہ کردار بے نقاب
پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کامکروہ کرداربے نقاب ہوگیا جس کی خفیہ دستاویز منظرِعام پر آگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں سیاسی مقاصدکی تکمیل اور انتہا پسندی سے
توجہ ہٹانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔
پہلگام واقعے کے فوراً بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی لیک شدہ دستاویز نے فالس فلیگ سازش کو بے نقاب کر دیا تھا۔ دستاویز میں واضح ہدایات موجود ہیں منصوبہ بندی کے تحت ایک فالس فلیگ آپریشن کیا جائے گا۔دستاویزمیں کہا گیا کہ فالس فلیگ کے بعد منظم طور پر میڈیا کے ذریعے یہ بیانیہ ترتیب دیا جائے گا کہ غیر مسلموں پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا پر 200 سے زیادہ اکاونٹس کو متحرک کر کے پاکستان مخالف بیانیے میں شدت لائی جائے گی۔ فالس فلیگ آپریشن کے 3 گھنٹوں کے اندر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی گمراہ کن مہم بھی اس دستاویزکا حصہ تھی۔دستاویزمیں یہ بھی نمایاں تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر عالمی برادری سے انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔
لیک شدہ دستاویز نے پاکستان کے اس موقف کو مزید تقویت دی ہے کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جو بھارتی ریاستی سرپرستی میں ماضی کی کارروائیوں کا تسلسل تھا۔
ماہرین کے مطابق اس دستاویز سے واضح ہوا ہے کہ پہلگام محض حادثہ نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے ترتیب دیا گیا ایک مذموم منصوبہ تھا۔ دستاویز سے ہندوتوا نظریات کے تحت بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کے دہشت گردانہ عزائم بے نقاب ہوئے ہیں۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
0 Comments