ایران امریکا تنازع ،انڈونیشیا کی ثالثی کی پیشکش ، امن بورڈ چھوڑنے کا بھی انتباہ

 ایران امریکا تنازع ،انڈونیشیا کی ثالثی کی پیشکش ، امن بورڈ چھوڑنے کابھی انتباہ


فائل فوٹو

انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے ۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ کے مطابق انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں ۔

اخبار نے لکھا ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک مشرقِ وسطیٰ میں جنگ پھیلنے سے روکنے پر متفق ہیں تاہم ایران بحران پر انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو اندرونِ ملک تنقید کا سامنا ہے۔

انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو کو ایران بحران پر اپنائی گئی پالیسیوں پر اندرونِ ملک تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

تنقید کی جا رہی ہے کہ انڈونیشیا نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت پر تاخیر سے تعزیت کی ہے ۔ ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم نے حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس دباؤ کے بعد انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوگا تو انڈونیشیا امن بورڈ سے نکل جائے گا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدرپرابوو سوبیانتو نے یہ بات 160 سے زائد علماء سے ملاقات میں کی ہے ۔

انڈونیشین علما ءکونسل کے نائب سربراہ کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں فلسطین کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے شامل ہوا ہے۔

اگر امن بورڈ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے ہدف سے ہٹتا ہے تو وہ انڈونیشیا کو اس سے الگ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔


یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں