بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے تصدیق کردی۔
Su-30MKI بھارتی فضائیہ کے مطابق
ٹریننگ مشن پر تھا جو آسام کے قریب کربی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ساختہ سخوئی Su-30 آسام کے علاقے جورہاٹ سے اڑا تھا اور شام 7 بج کر 42 منٹ کے بعد اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ نے 2000 کی دہائی میں ان روسی ساختہ طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا اور تب سے یہ طیارے بھارتی فضائیہ کی طاقت کا بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی بھارتی ہلاکتوں سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ان اموات کی بڑی وجوہات میں ناقص تربیت، پیشہ وارانہ غلطیاں، کمزور تکنیکی دیکھ بھال اور پرانے طیاروں کا استعمال شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام اندر سے کھوکھلا ہوچکا ہے اور مودی حکومت کے اصلاحات کے دعوے محض سیاسی بیانات ہیں جن کا عملی میدان میں کوئی عکس دکھائی نہیں دیتا۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں