بھارت دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری روکنا چاہتا ہے، سکھ رہنما
گرپتونت سنگھ پنوں:فائل فوٹو
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سکھ رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا۔
سکھ رہنما نے اس حملے کو پاکستان اور امریکی مفادات کے خلاف براہِ راست کارروائی قرار دیا اور کہا کہ بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔
سکھ رہنما نے کہا کہ بھارت کا مقصد دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز میں آپریشن کے دوران 22 جوان اور 36 شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں