بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ
بھارتی نژاد مجرم کا امریکی عدالت میں غیر قانونی اسلحے کی فروخت کا اعتراف
بھارت سے وابستہ بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں ، بھارتی نژاد مجرم جشن پریت سنگھ نے امریکی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کی فروخت اور مشین گن رکھنے کے جرم کا اعترا ف کیا ہے جس سے عالمی سطح پر منظم بھارتی جرائم بے نقاب ہوتے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2فروری کو 27سالہ جشن پریت سنگھ نے جو بدنام زمانہ پنجابی ڈویلز موٹرسائیکل کلب کا بانی ہے امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ فروخت اور مشین گن رکھنے کے الزامات کا اعتراف کیا۔ یہ واقعہ بھارتی نژاد عناصر کی بین الاقوامی منظم جرائم میں شمولیت کی ایک تشویشناک مثال ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، سنگھ نے گزشتہ سال6جون کو ایک خفیہ امریکی اہلکار کو مہلک ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کی، جن میں ایک شارٹ بیریڈ رائفل، تین اسالٹ رائفلیں، تین مشین گن کنورژن ڈیوائسز اور ایک ریوالور شامل تھے۔ بعد ازاں اس کے گھر کی تلاشی کے دوران مزید خطرناک ہتھیار، ایک پائن ایپل کیپڈ ہینڈ گرینیڈ اور فوجی معیار کی الیکٹرانک کلیمور مائن بھی برآمد کی گئی، جو اس نیٹ ورک کی مہارت اور خطرناک نوعیت کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جشن پریت سنگھ پہلے ہی کیلیفورنیا کی سان جوآکین کائونٹی میں سنگین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہا تھا، تاہم وہ عدالتی کارروائی سے بچنے کی کوشش میں تھا ۔گزشتہ سال یکم جولائی کو عدالت میں غیر حاضری پر اس کے خلاف بینچ وارنٹ جاری کیا گیا۔ تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ سنگھ بھارت فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اسے امریکی حکام نے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا، جس سے واضح ہوتاہے کہ بھارتی نژاد جرائم پیشہ نیٹ ورکس بیرونِ ملک سرگرم ہیں اور عالمی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بن چکے ہیں۔
اس واقعے سے بھارت کے بین الاقوامی جرائم پیشہ افراد کے لیے ممکنہ محفوظ پناہ گاہ ہونے کے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔ جشن پریت سنگھ کو 11مئی 2026کو سزا سنائی جائے گی۔ امریکی قانون کے تحت، غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے پر پانچ سال تک قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے جبکہ مشین گن رکھنے کے جرم میں دس سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمے سے بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی عالمی رسائی اور بین الاقوامی منظم جرائم میں بھارت کے بڑھتے ہوا کرداربے نقاب ہوتا ہے۔ بھارت کا اثر و رسوخ اب محض نظریاتی سطح تک محدود نہیں رہا بلکہ انتہائی خطرناک مجرموں کا تعلق بھی بھارت سے ظاہر ہو رہاہے جو مغربی ممالک کے لیے ایک سنجیدہ اور فوری خطرہ ہے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں