ہیوسٹن : بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ


ہیوسٹن : بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ


امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف
 کشمیر نے 1984میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر خالصتان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد ، سکھ ویندر سنگھ ، گورمیل سنگھ ، دیان سنگھ اوردیگر نے خطاب کیا۔
 
مقررین کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مودی سرکار نے سکھوں اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ پاکستان اور کینیڈا میں سکھوں کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں امریکہ میں بھی قتل کی منصوبہ بندی سامنے آ چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور دوسرے ملکوں میں شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

 عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد کو بابا گرو نانک کی 555ویں جنم دن پر جاری یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں