بھارت میں حکومتی سرپرستی میں بڑھتے ہوئے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافہ،چھتیس گڑھ میں فورسز نے رہنما سمیت 27 افراد ہلاک کر دیے
رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے ایک رہنما سمیت 27 قبائلی کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکردہ رہنما انجینئر نمبالا کیشو راو عرف بسواراجو اور دیگر کو بھارتی فورسز نے نارائن پور اور بیجاپور اضلاع کی سرحد کے قریب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔
یہ سب علیحدگی پسند تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،ماوسٹ کے ارکان تھے ۔ بھارتی نکسل چھتیس گڑھ کی بھارت سے علیحدگی کیلئے کئی دہائیوں سےجدوجہد کر رہے ہیں جنہیں بھارتی فورسز نکسل علیحدگی پسند قرار دے چکی ہے ۔
یاد رہے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فورسز کو نکسلیوں کے خلاف کارروائی کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے
بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، حکومتی سرپرستی میں کئے جانے مظالم اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں حکومتی سرپرستی میں کئے جانے والے ان مظالم پر بھارتی حکومت کو عالمی سطح پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بھارت پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں